شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نامورافسانہ نگارو دانشوراشفاق احمد کو بچھڑے 20 برس بیت گئے

کراچی(پی پی آئی)نامور افسانہ نگار،فلسفی، ادیب، استاد اور دانشور اشفاق احمد کو بچھڑے 20 برس بیت گئے۔ اشفاق احمد 22اگست 1925 کوپیدا ہوئے اور اشفاق احمد 7 ستمبر 2004کو وفات پائی، تقسیم کے بعد ہجرت کرکے لاہور آ گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد اٹلی، فرانس اور نیویارک کی یونیورسٹیوں سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ پی پی آئی کے مطابق اشفاق احمد نے اپنے افسانے گڈریا سے غیر معمولی شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ بے شمار ٹی وی ڈرامے بھی لکھے، انہوں نے 1965 میں ریڈیو پاکستان سے فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو تین دہائیوں تک عوام میں بے حد مقبول رہا۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں اشفاق احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔