شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتے ہوئے فوجی جماؤنے طلبا ء کی تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے: رپورٹ

اسلام آباد(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی نے طلبا ء کی تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے۔آج عالمی یوم خواندگی کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کئی دہائیوں سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے کیونکہ بھارتی فوجی طلباء کے لیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کی بجائے انہیں ہراساں کرتے اوران کی تذلیل کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے دور رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی لگا دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ کشمیری طلبا روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے عزیزوں کو قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں توان حالات میں وہ تعلیم پر کیسے توجہ دے سکتے ہیں؟رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے اسکولوں میں مسلمان طلباء کو ہندو بجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے انٹرنیٹ کی معطلی نے مقبوضہ علاقے میں تعلیم کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ بھارت میں کشمیری طلبا ء کو ہراساں کیا جارہاہے اور انہیں تعلیمی اداروں سے نکال دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں طلبا ء کی حالت زار پر توجہ دے تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔