ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ایم اے جناح روڈ کا نام ایک دن کی سڑک: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(پی پی آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے ا میرحافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ کا نام ایک دن کی سڑک رکھا گیا، جو ایک دن میں بہہ گئی، یہاں سڑکوں اور سیوریج کی کی صورتِ حال خراب ہے۔کراچی میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تمام اختیارات صوبائی حکومت کے اپنے پاس رکھے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر قبضہ میئر کراچی کے ساتھ قائم کیا گیا، 66 ارب روپے کلک کے تھرو کام ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے کراچی کی ترقی کے لیے کوئی نہیں سوچتا، پیپلز پارٹی، ن لیگ، ق لیگ، پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کو سہولتیں فراہم کیں، اب سب پریشان ہیں کہ کریں کیا؟ پریشانی کا حل یہ ہے کہ آئی پی پیز کو لگام دی جائے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال کیا کہ میئر شپ، قومی اور صوبائی اسمبلی زبردستی لوگوں کو دی جائیں تو کیا ہو گا؟