بلوچستان بھر میں 7روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی سات روزہ مہم پیر9 ستمبر سے شروع ہوگئی۔ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ مہم کے دوران26 لاکھ 55ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ صوبہ میں پولیو کیسز کی  تصدیق کی وجہ سے پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں پی پی آئی کے مطابق  بلوچستان میں تین سال کے بعد  پولیوکے12 کیسز چمن ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، جھل مگسی، ڑوب، قلعہ سیف اللہ اور خاران میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جمشید دستی کی 30 ستمبر تک راہداری ضمانت منظور

Mon Sep 9 , 2024
پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائی کورٹ نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مظفر گڑھ سے ایم این اے جمشید دستی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ […]