ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 گنڈا پور پنجاب پر لشکر کشی کرکے تو دکھائیں،عظمیٰ بخاری کا چیلنج

لاہور(پی پی آئی)صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ کل میلہ مویشیاں میں تقریریں ختم ہونے کے بعدان کی ذہنیت سامنے آگئی،پوری قوم نے دیکھ لیاکہ یہ باہر نکل کرصرف فساد اور بدتہذیبی کریں گے۔ عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے زخمی کیا گیا،کنٹینرز گرا کرخود کو ٹارزن سمجھنے والے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں،فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ محمودخان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو غیرمنظم جماعت انہی کے جلسے میں قرار دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پھر گندی زبان استعمال کرکے حد پار کی،حیران ہوں کہ علی امین گنڈا پور کی تربیت کیسے اور کن حالات میں ہوئی؟۔  وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پورنے پنجاب پرلشکرکشی کی دھمکی دی،اب ان سے ان ہی کی زبان میں بات کی جائے گی، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ بہت جلدی اتاردیتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بندہ لشکر لے کر پنجاب آیا تھا وہ اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا،اس کے حلقے میں ٹی ٹی پی کا پورا کنٹرول ہے،خیبرپختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے،خیبرپختونخوا طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔