این اے 171 رحیم یارخان III کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ آج ہوگی

رحیم یارخان(پی پی آئی)این اے 171 رحیم یارخان III میں تحریک انصاف کے رکن ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ کے انتقال کے باعث خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔سات امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں  پیپلز پارٹی  کے مخدوم طاہر رشیدالدین  اور  تحریک انصاف کے حسان مصطفی ایڈووکیٹ  میں سخت مقابلہ ہے۔کل 5 لاکھ 26 ہزار 9 سو 73 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز 2لاکھ 88ہزار113 اور خواتین ووٹرز 2لاکھ 38ہزار 860 ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق حلقہ میں  2700 پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے روز سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کے دستے بھی تعینات  کئے جائیں گے نیز ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میر ظہور بادینی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے:حافظ حمدللہ

Wed Sep 11 , 2024
نوشکی(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے رہنما حافظ حمدللہ نے نوشکی میں جمعیت کے رہنما میر ظہور احمد بادینی کی قاتلانہ حملہ میں ہلاکت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے میر ظہور بادینی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے پولیس  فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔ پی پی […]