نا قابل شکست پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا 26ستمبر کو بھارتی حریف سے مقابلہ ہو گا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مسلسل 13 فائٹس جیتنے والے عثمان وزیر کی اگلی فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر کمل دیپ کیساتھ ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق  عثمان وزیر نے اپنے کیریئر میں اب تک مسلسل 13 فائٹس جیتی ہیں اور وہ بھارت کے باکسر کے خلاف کامیابی کے ساتھ اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے میں پْرامید ہیں۔دوسری جانب بھارتی باکسر کمل دیپ جوروال بھی مسلسل 7 فائٹس سے ناقابلِ شکست ہیں۔عثمان وزیر کا ماننا ہے کہ یہ مقابلہ باکسنگ کے شائقین کیلیے ایک سنسنی خیز معرکہ ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیر، گلگت بلتستان،بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Wed Sep 11 , 2024
گلگت /  بلتستان/مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم […]