روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف کیس بوگس، کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا:عمرایوب

اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تمام کیسز بوگّس ہیں، انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے انکی جان کو خطرہ ہے، ہمارے ممبران کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق  عمر ایوب کاکہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے انکے چیپٹرز بند کر دیئے، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے،  بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے، آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپکو پیمنٹ ہو جاتی ہے، میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔