کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی منشیات استعمال کیس میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ یاد رہے کہ 11 ستمبرکے روز کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سیشن عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  خیال رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک، 2فرار

Fri Sep 13 , 2024
ڈیرہ غازی خان(پی پی آئی)ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک، 2فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ […]