ڈیرہ غازی خان(پی پی آئی)ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک، 2فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کرلی ہے، مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
Next Post
بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
Fri Sep 13 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بی این پی مینگل نے بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹرز اپوزیشن الائنس کا حصہ ہیں، آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق بی این پی مینگل نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ […]
