روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 انٹربینک میں امریکی ڈالر 10پیسے سستا، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

کراچی(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 16 پر آ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق   اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں کمی اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیش رفت کا اسٹاک کے کاروبار پر مثبت اثر پڑا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 10پیسے سستا  ہو گیا،ڈالر 278.44 روپے سے کم ہو کر 278.34 روپے پر آگیا۔