شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذہبی مدارس کے طلباء کوجدید تعلیم سے روشناس کرانا ایک قومی خدمت ہے:عطا

(پی پی آئی)اطلاعات ونشریات کے وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مذہبی مدارس کے طلباء کوجدید تعلیم سے روشناس کرانا ایک قومی خدمت ہے۔انہوں نے یہ بات آج (اتوار) جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور میں ایک روزہ تربیتی نشست سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول وقت کی ضرورت ہے اور جدید تعلیم طلبا کو معاشرے میں تیز تر ترقی کیلئے کردارادا کرنے میں مدد دیتی ہے۔انہوں نے مختلف جامعات اور مدارس کی طرف سے پیش کی گئی ڈگریوں کے اجراء کی تعریف کی۔وزیراطلاعات نے جامعات اور مدارس کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلر قریشی یونیورسٹی ڈاکٹر سید منصور سرور سمیت کئی نامور مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔