‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھ مذہب کے بانی گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

کرتارپور/لاہور(پی پی آئی)سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات کا گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں آغاز ہوگیا ہے گرو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں برسی کی تقریبات کا آغاز ارنبھتا سری اکھنڈپاتھ صاحب سے ہوا جبکہ شام کو نشان صاحب کی سیوا اور ارداس ہوگی 21 ستمبر کو نگر کیرتن ہوگا اور بابا گرونانک کے پہلے مسلمان شاگرد اور خدمت گار بھائی مردانہ کا قد آور مجسمہ نصب کیا جائے گا. مجسمہ لاہور کے فقیرخانہ میوزیم نے تیار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق تین روزہ تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ 22 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گی  تقریبات میں شرکت کیلئے امریکا، یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے تقریبا 500 کے قریب سکھ یاتری آئے ہیں جبکہ بھارت سے کم وبیش ڈیڑھ ہزار کے قریب یاتری کرتار پور کوریڈور کے ذریعے کرتارپور صاحب آئیں گے۔