‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت مخصوص نشستوں کی صورت میں خیرات لینا چاہتی ہے،شبلی فراز

 اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت مخصوص نشستوں کی صورت میں خیرات لینا چاہتی ہے، اگر حکومت خیرات لینا چاہتی ہے تو وہ ثابت کرے کہ وہ اس کی مستحق ہے، ان سے حکومت چل نہیں رہی، تمام قانونی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے، پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما روف حسن اور ابوذرسلمان نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے جس کا جو جی چاہتا ہے وہ اپنی طرح کا قانون بناتا ہے جنہوں نے ملک کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہا انہیں عبرتناک مثال بنا دیا گیا۔ذوالفقار علی بھٹو نے آئین بنایا، ان کے ساتھ کیا کِیا گیا؟۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے القادر ٹرسٹ اور سیرتِ نبوی کیلئے یونیورسٹی بنائی انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بات کی ہے۔ یہ سیاسی طور پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 8فروری کو عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا۔8 فروری کا الیکشن عوام نے تحریک انصاف کو دیا تھا۔ مضحکہ خیز انتخابی نشانات ہونے کے باوجود عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا۔