لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمااور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان کی ریٹائرمنٹ آنے والی ہے اور آئین وقانون کے مطابق سینئر ترین جج ہی اگلا چیف جسٹس بنے گا، پی پی آئی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح پیغام ہے کہ این او سی ہو یا نہ ہو، لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔پنجاب حکومت اجازت نہیں دے گی تو اپنا حق استعمال کریں گے۔ بیرسٹرعلی ظفر ایڈووکیٹ نے گفتگو کے دوران مزیدکہا کہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوا تو مزید بحران ہوگا پھر تحریک چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ہر ہفتے مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔ جلسے میں کوئی غلط بات کرتا ہے تو قانون کے مطابق ایکشن لیں۔
Next Post
پشاور پولیس لائنز بم دھماکے کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
Fri Sep 20 , 2024
پشاور(پی پی آئی) پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گرفتاری مرکزی ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور پولیس کانسٹیبل ولی کا بھائی بھی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ […]
