‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور میں وارداتوں کے لیے بڑے ہتھیاروں کا استعمال شروع

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اب راہزنوں نے وارداتوں کے لیے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔  شہر میں راہزنی کی ایک واردات میں ملزمان نے اے کے 47 کلاشنکوف استعمال کرتے ہوئے پانچ منٹ کے اندر دو شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔موٹرسائیکل پر سوار تین راہزنوں نے اتحاد کالونی میں ڈیلیوری بوائے کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔ان میں سے دو نقاب پوشوں کے ہاتھوں میں پستول تھا جبکہ ایک راہزن کے پاس کلاشنکوف تھی۔ پی پی آئی کے مطابق پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ انہی افراد نے بعدازاں زریاب کالونی میں بھی گھر کے باہر بیٹھے شہری سے موبائل فون چھینا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں سنیچرز ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ان میں سے ایک کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی جو اس نے واردات کے دوران شہری پر تان لی۔ پشاور کے محلہ کمبوہ اڈہ کے رہائشی کو بھی بدھ کو رنگ روڈ کے مقام پر لْوٹنے کی کوشش کی گئی، تاہم مزاحمت کرنے پر راہزن فرار ہوگئے۔