کراچی(پی پی آئی)دنیائے اردو کے عظیم شاعر میر تقی میر کی214 ویں برسی 21ستمبر کو منائی گئی وہ آگرہ میں پیدا ہوئے انکا اصل نام محمد تقی تھا۔ میر تقی میرکی شاعری اردو ادب کیلئے اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے میر تقی میر نے غزل اور نظم کہنے میں کمال مہارت حاصل کی تھی انکی لکھی ہوئی نظمیں اور غزلیں آج بھی نصاب کا حصہ ہیں اور اردو کے جدید و قدیم شعرا بھی ان کی سخن فہمی کا اعتراف کرتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ادبی حلقوں نے میر تقی میر کی برسی پر تقاریب کا اہتمام کیا اور شرکا نے میر تقی میر کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہ 21ستمبر1810 کو وفات پاگئے تھے
Next Post
بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس منگل 24 ستمبر کی سہ پہر 3 بجے طلب
Sat Sep 21 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے ا?رٹیکل 109 ائے کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 24 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے دوران تمام محکموں کے افسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے […]
