انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا سسٹم سست، گوشوارے جمع کرانے میں پریشانی

کراچی(پی پی آئی) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا سسٹم سست ہونے کے باعث ٹیکس ماہرین کو کلائنٹس کے گوشوارے جمع کرانے میں پریشانی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا گوشوارے جمع کرانے کا سسٹم سست ہو گیا، جس کے باعث ٹیکس ماہرین کو کلائنٹس کے گوشوارے جمع کرانے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹیکس بار نے  ایف بی آر کو صورتحال پر خط لکھ دیا، جس میں  کہا گیاہے کہ ریٹرن جمع کرانے کا سسٹم کئی کئی گھنٹوں تک گوشوارہ جمع نہیں کرتا۔چونکہ  ٹیکس گزار آخری تاریخوں میں گوشوارہ جمع کرانے کے لیے متحرک ہوتے ہیں، آخری تاریخوں میں بہت زیادہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی وجہ سے سسٹم سست ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Sun Sep 22 , 2024
اسلام آباد)پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے نیویارک روانگی سے قبل اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں عالمی پلیٹ فارم میں بین الاقوامی امور پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیراعظم […]