پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اعلی تعلیم کے حصول کے لیے وزارت سرکاری افسران سے ہر قسم کا تعاون کرے گی, احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی) منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی وزارت اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سرکاری افسران سے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے تمام منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو جلد از جلد تعینات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تاخیر سے بچنے کے لیے زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے کارروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔احسن اقبال نے تمام اسسٹنٹ چیفس اور ریسرچ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ اچھی شہرت کی حامل غیر ملکی یونیورسٹیوں میں وظائف کیلئے درخواست دیں۔