پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستانی عزم کا اعادہ

اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دوستی کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ معیشت، تجارت، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوام کے درمیانروابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی دنیا کے رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ انصاف، مساوات اور امن کے نصب العین کی حمایت کی ہے۔