پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دیا ہے:عبدالحاکم قائد

 کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ گینگ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے کراچی میں ”آپریشن رد الڈاکو ”کی ضرورت ہے۔ کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں، گینگ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پایا جائے۔ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چور، لٹیرے اور ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھنگ پی کر سو رہے ہیں۔ سندھ میں تھانے جرائم کے سنڈیکیٹ چلا رہے ہیں اور ایس ایچ اوز ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ ہی جرائم کی پرورش اور سرپرستی کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ کراچی میں باقاعدہ ”گینگ اسٹریٹ کرائمز” شروع ہو گئے ہیں، یعنی ایک دس پندرہ کا گروپ واردات کرتا ہے اور دوسرا انہیں کور دے کر ان کے ہاتھوں سے بچ نکلنے والوں کو گھیر لیتا ہے۔ کراچی کا اصل مسئلہ تفتیشی پولیس کی ناقص تفتیش اور غیرذزمہ درانہ رویہ ہے۔کئی افرادرہزنوں اور ڈاکوؤں کی سفاکیت کا نشانہ بن کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس اور تھانے کے اہلکاروں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث گینگ اسٹریٹ کرائمز کے کئی واقعات رپورٹ بھی نہیں ہو رہے۔جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اور رینجرز بھی مطلوبہ ایکشن نہیں لے رہے۔ ریاست ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دے کر صرف باغیوں کے پیچھے متحرک ہے۔ رواں سال  44 ہزار وارداتیں رپورٹ ہونااس بات کی دلیل ہے کہ سٹریٹ کرائم کراچی کے سنگین ترین مسائل میں اب بھی صف اول پر ہے۔ تقریباً 88 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ بہادر آباد میں گینگ نے رانگ سائیڈ سے آنے والے ایک نوجوان شہری سے بائیک چھینی اور تشدد بھی کیا، جس کی وڈیو وائرل ہوئی لیکن کوئی پکڑا نہیں گیا۔ گذشتہ دنوں ایسے ہی ایک واقعہ میں کورنگی شاہ فیصل پل پرپاسبان کراچی کے سینیئر رہنما سردار ذوالفقار اور ان کے ساتھ آنے والے دو بائیکرز، ڈکیت گینگ کو بھانپ پر پیچھے کی جانب بھاگنے لگے تو دوسرے گینگ نے روک کر تینوں کو ٹی ٹی کے بٹ مار کر تشدد کیا اور لوٹ مار کی.