ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملے،2 حملہ آور ہلاک، 2اہلکار زخمی

سوات/ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے دو شہروں سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق    سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے باز خیلہ میں پولیس پر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے۔ مارے جانے والے نقاب پوش افراد کی لاشیں قبضیمیں لے کی گئیں۔ڈی پی او سوات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں باز خیلہ کے مکین بھی گھروں سے باہر نکل آئے، پولیس اور مقامی افراد نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں ملنگی ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا،پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ا?ور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ ا?پریشن شروع کردیا گیا۔