ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوات میں سفارتکاروں پر بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کے علاقہ مالم جبہ میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق   کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کر کے صوبائی حکومت کو جمع کرائے گی۔ کمیٹی کو واقعے انکوئری کے بعد سات دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔