جمیکا:جمیکا کے مشہور اتھیلیٹ یوسین بولٹ لندن ورلڈچمپینزشپ2017کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔28سالہ یوسین بولٹ نے اسے قبل 2016ریواولمپک کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیاتھا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرا بنیادی طورپر یہی فیصلہ تھا لیکن میرے اسپانسر نے مجھے ایک سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے لیے تیارکیااور میں سو میٹرکاایونٹ میں حصہ لوں گا،یوسین بولٹ نے کہاکہ انھوں نے اپنے کوچ سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تاکہ میں اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرسکوں اور بحیثیت چمپین ریٹائرمنٹ لے سکوں۔یوسین بولٹ چھے دفعہ اولمپک گولڈمیڈل چمپیئن ہیں،وہ لندن چمپینزشپ کے ایک ہفتے بعد 31ویں سالگرہ منائیں گے۔
Next Post
سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار
Sat Feb 14 , 2015
دبئی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سریناویلمزاور یوگینی بوچارڑدبئی ٹینس چمپینزشپ سے باہر ہوگئیں۔دبئی ٹینس چمپینزشپ کی انتظامیے نے کہاہے کہ آسٹریلین اوپن چمپین ا مریکا کی سریناویلمزاور کینیڈا کی یوگینی بوچارڑ ایونٹ سے دست بردار ہوگئی ہیں،سریناویلمز مسلسل چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن کی کامیابی کے بعد گزشتہ ہفتے کھانسی کے فیڈکپ سے بھی دست بردارہوگئی تھیں تاہم یوگینی بوچارڑ نے دست […]