کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمرہ زائرین کے لیے تصدیق شدہ عمرہ آپرپٹرز کی فہرست جاری

  اسلام آباد (پی پی آئی)   وزارت مذہبی امور نے سرکاری طور پر منظور شدہ عمرہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست جاری کر دی ہے جس کا مقصد عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانا ہے۔ فہرست کے مطابق سال 2024-25 کے لیے ملک بھر سے 37 عمرہ ٹریول ایجنٹس کی تصدیق کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق فہرست میں صرف ایسے عمرہ ٹریول ایجنٹس کو شامل کیا گیا ہے جن کی دستاویزات اور غیرملکی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے معاہدے کی تصدیق ہوئی ہے۔ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ یعنی 15 تصدیق شدہ عمرہ ٹریول ایجنٹس کراچی میں جبکہ اسلام آباد میں سات کام رہے ہیں۔ فہرست کے مطابق لاہور میں چھ راوالپنڈی میں 3، بہاولپور، ساہیوال، لوئر دیر اور ہارون آباد(بہاول نگر) میں ایک ایک تصدیق شدہ ٹریول ایجنٹ کام کر رہا ہے۔