کندھ کوٹ(پی پی آئی) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔افسوسناک واقعہ خیر شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو فریقین میں چلنے والے دیرینہ تنازعہ کے باعث مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اللہ بخش اور نبی داد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پی پی آئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Next Post
اے این ایف کے چھاپے،منشیات برآمد،2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار
Fri Sep 27 , 2024
کراچی (پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں میں 61 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 52 کلوگرام مارفین،5کلو100گرام چرس برآمدکی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں […]
