اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے۔واضح رہے کہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں۔اس سے قبل رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے ہوگئی تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی تھی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا تھا۔سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اب سولر پینلز کے فی واٹ نرخ کم ہوکر 28 روپے تک آگئے ہیں۔کہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے زرمبادلہ بھی بچے گا۔
Next Post
باجوڑ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی
Sat Sep 28 , 2024
باجوڑ (پی پی آئی)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریش شروع ہوگیا۔ ڈی ایس پی بھائی چینہ کے مطابق واقعہ میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر […]
