راولپنڈی (پی پی آئی)پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیلئے پہنچنے والے کارکنان پرپولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ کارکنان نے جواب میں پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اٹک سے آنے والے قافلوں پر بھی پولیس نے شیلنگ کی، جبکہ راولپنڈی میں احتجاج پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت نے مؤثر حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، کارکنوں کے گھروں پر 32 تھانوں کی پولیس کے چھاپے مارتی رہی لیکن کوئی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے مواصلاتی نظام مفلوج ہے، راولپنڈی کی حدود میں موبائل فون سگنلز بھی ڈاؤن کردیے گئے ہیں، میٹرو بس سروس معطل ہے
Next Post
پاکستان میں ایک سال کے دوران 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے: اویس لغاری
Sat Sep 28 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے۔واضح رہے کہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں۔اس سے […]
