اسلام آباد (پی پی آئی)ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2اکتوبر کو اپنے اولین دورہ پاکستان پر اسلام آباد آئیں گے۔اپنے 3 روزہ دورے میں ملائیشن وزیراعظم 2 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اگلے روز 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے جس دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابقملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
Next Post
بیرسٹر گوہر کامولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
Mon Sep 30 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر گوہر […]
