اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں۔
Next Post
عمران کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں:علیمہ خان
Mon Sep 30 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے اور اس کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان نے آج بھی کہا ہے کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا اور نہ ہی […]
