پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی گجرات میں تاریخی مسجد اور درگاہ مسمار،احتجاج پر70 سے زائد مظاہرین گرفتار

 احمد آباد (پی پی آئی)بھارتی گجرات میں مسجد اور قبرستان سمیت ایک صوفی بزرگ کے مزار کو بھی مسمار کردیا گیا۔ میمن گجراتی سپریم کونسل پاکستان کے چئیرمین  عبدالکریم میگھانی کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں حکام کی جانب سے صدیوں سے قائم ایک مسجد، مسلمانوں کے قبرستان اور ایک مزار کو مسمار کردیا گیا۔گجرات انتظامیہ نے ‘انسداد تجاوزات مہم’کا نام دے کر مسجد اور مزار کو مسمار کرنے کا عمل شروع کیا ا۔انتظامیہ نے مسجد کو مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جس میں 70 ٹریکٹرز اور 10 ڈمپر شامل تھے جبکہ اس دوران بھارتی پولیس کے 1400 اہلکار بھی موجود تھے۔واقعے کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،تاہم انتظامیہ نے 70 سے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق   میمن گجراتی سپریم کونسل پاکستان کے چئیرمین  عبدالکریم میگھانی نے متنبہ کیا  کہ مودی مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں نیز حکومت پاکستان دلآزاری کا نوٹس لیاور بھارت سے احتجاج کرے۔