ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف ادیب الیاس سیتاپوری کی 21ویں برسی منائی گئی

کراچی (پی پی آئی)اردو کے عظیم ناول نگار اور افسانہ نویس الیاس سیتاپوری کی 21ویں برسی منگل کے روز منائی گئی۔وہ30 اکتوبر 1934 کو لکھنوکے ضلع سیتاپور میں پیدا ہوئے اوریکم اکتوبر 2003 کوکراچی میں وفات پائی۔ تقسیم ہند کے بعد وہ والدین کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئے۔پہلی شادی ثریا صاحبہ سے کی ان کی وفات کے بعد انہوں نے دوسری شادی محترمہ ضیا تسنیم بلگرامی سے کی جو کہ خود بھی ایک نامور لکھاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان کی پہلی تاریخی کہانی جس نے بھرپور پذیرائی  حاصل کی وہ ”خانِ اعظم کا تحفہ“ تھی جو 1971  میں ماہنامہ سب رنگ ڈائجسٹ میں شائع ہوئی تھی  الیاس سیتاپوری کے قارئین کی تعداد اب بھی لاکھوں میں ہے۔ان کا شمار اردو ادب کے صف اول کے چند بڑے ادیبوں میں ہوتا ہے۔ ان کی تصانیف کی تعداد ڈیڑھ درجن کے قریب ہے۔