ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 7 اکتوبر کو ملین مارچ کا اعلان کردیا

 اسلام آباد (پی پی آئی)جماعت اسلامی نے 7 اکتوبر کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں سیاظہار یکجہتی کرینگے، غزہ میں جو ہورہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین، غزہ، لبنان اور یمن میں بمباری کررہا ہے، اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجیں اتارنا شروع کردی ہیں، گزشتہ سال اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق   حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے چاروں اطراف اسرائیل موجود ہے، اب تک اسرائیل نے 30 ہزار بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، استقامت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔