اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پیش ہونا تھا، جس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو،حج پالیسی 2025 کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونا تھے۔۔
Next Post
بلوچستان میں 3 ہزار 700 اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند
Tue Oct 1 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان حکومت نے صوبے کے 3 ہزار 700 غیر فعال اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق یہ اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں۔ تاہم اب محکمہ تعلیم اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق اساتذہ کی […]
