ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، مسرت عالم

سرینگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی طرز عمل کوغیر حقیقت پسندانہ اور متکبرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے اسیر چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں عالمی رہنماؤں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں بنے متنبہ کیا کہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر اور کشمیریوں کو حق خودارادیت سے مسلسل محروم رکھنے کے غیر منصفانہ عمل کیو جہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے 5 اگست 2019 کو 370 اور 35 اے کی دفعات کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل و غارت، تشدد، گرفتاریوں اور دیگر ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی خواہشا ت کو دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے جاری فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی۔مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبا? ڈالیں۔