اسلام آباد (پی پی آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی کے زیرصدارت آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے لئے سکیورٹی سمیت دوسرے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر جامع حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ایک لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیلئے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔
Next Post
بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو مکمل طور پر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے، تجزیہ کار
Wed Oct 2 , 2024
سرینگر(پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی تجزیہ کاروں اور سول سوسائٹی ارکان نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے اگست 2019 کے بعد سے علاقے میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا […]
