سرینگر(پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی تجزیہ کاروں اور سول سوسائٹی ارکان نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے اگست 2019 کے بعد سے علاقے میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوا ر کیساتھ لگا دیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں اور سول سوسائتی ارکان نے سرینگر میں اپنے میڈیا انٹرویوز میں کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں خطے کی سیاسی، آئینی، ثقافتی اور اقتصادی خودمختاری کو منظم طریقے سے نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا اصل مقصد کشمیریوں سے انکی شناخت چھیننا اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں کشمیریوں کو اپنی بقا کے خطرے کا سامنا ہے اور وہ اپنی تاریخ اور روایات کو محفوظ رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں، سول سوسائٹی کے ارکان نے کہاکہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو مکمل طور پر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے، غیر کشمیریوں کومقامی لوگوں کے سروں پر مسلط کیا جا رہا ہے، دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے ہرطرف خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارت واحد رکاوٹ ہے لہذا عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور اس پر ان قراردادوں پر عملدر آمد کیلئے دبا? ڈالے۔
Next Post
گورنر پنجاب کی نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے اسلام آباد میں ملاقات
Wed Oct 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر نے نادرا کے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے […]
