لاہور (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی جعدالت کی جانب سے سینیٹر اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی کے دو ممبران پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔ضمانتیں خارج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر حافظ فرحت اور شیخ امتیاز عدالت سے فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت کی جانب سے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعداز گرفتاری بھی خارج کی گئی۔
Next Post
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
Thu Oct 3 , 2024
کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 1.02 ڈالر یا 1.38 فیصد اضافے کے بعد 74.92 ڈالر فی بیرل کی سطح […]
