کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 1.02 ڈالر یا 1.38 فیصد اضافے کے بعد 74.92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.10 ڈالر یا 1.57 فیصد اضافے کے باعث 71.20 ڈالر میں طے پائے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی نرخوں میں اضافہ کا خدشہ ہے
Next Post
مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم مؤخر کرنے کی اپیل
Thu Oct 3 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم مؤخر کرنے کی اپیل کر دی۔ جبکہ اپوزیشن سے بھی اپنا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران داخلی […]
