کراچی کے بجلی صارفین پر بوجھ بڑھائے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، کے الیکٹرک کی بجلی کے فی یونٹ میں 51 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوچکی ہے، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔کیالیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ 51 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی، چیئر مین نیپرا کی زیر صدارت نیپرا اتھارٹی نے درخواست پر سماعت کی۔نیپرا حکام نے دوران سماعت بتایا کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کیلئے 853 ملین روپے مانگے ہیں۔جس پر کے الیکٹرک نے بتایا کہ مارچ کی نسبت اگست میں 14 فیصد بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا۔نیپرا ممبر نے سوال کیا کہ ریفرنس کی نسبت کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیسے ہوا؟ سی پی پی اے کی ڈیمانڈ میں کمی اور کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیسے ہوا۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے باعث کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت جماعت اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی بنانے کی روایت کو قائم رکھا ہے، کے الیکٹرک کا جنریشن کا لائسنس کینسل کیا جائے تاکہ بجلی سستی مل سکے، کے الیکٹرک اپنے 40 سال پرانے ناکارہ پاور پلانٹس کا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیتی ہے۔نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ کے الیکٹرک اس وقت 200 سے 300 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہی ہے، مہنگی بھی کے باوجود کراچی بھر میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک معاہدے کے مطابق طے شدہ سرمایہ کاری نہیں کر رہی، نیپرا اتھارٹی اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، کراچی کے صارفین کو نئے کنکشنز لینے میں بھی بہت مشکلات ہیں۔انڈسٹریز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ صنعتوں میں بجلی کھپت میں کمی کی وجہ کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی ہے، کے الیکٹرک کو چایئے کہ وہ خود بنانے کی بجائے سی پی پی اے سے سستی بجلی لے، کے الیکٹرک صارفین کی شکایات اور درخواستوں کو بھی سیریس نہیں لیتی۔نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کو شو کاز جاری کیا ہے، نیٹ میٹرک کے معاملے پر جمعہ کو سماعت کی جائے گی۔
Next Post
نیپرا نے بجلی کمپنیوں پر عائد جرمانوں کی رقم صارفین کو دینے کا عندیہ دے دیا
Thu Oct 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)کے الیکٹرک کی بجلی کے فی یونٹ نرخ بڑھانے کی درخواست پر سماعت جماعت اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی بنانے کی روایت کو قائم رکھا ہے، کے الیکٹرک کا جنریشن کا لائسنس کینسل کیا جائے تاکہ بجلی سستی مل سکے انڈسٹریز […]
