کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان کے پہلے آٹزم سکول کی تعمیر شروع،ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔  آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کی جائے گی جس کیلئے  آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم بھی دے دیا گیاہے نیزآٹزم کے ماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے اسکول ماڈل کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا،جونیئر سیکشن  کیلئے 11 کلاس رومز بنائے جائیں گے،سینئر سیکشن  کیلئے10کلاس روم بنائیجائیں گے،گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن،تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم بنائے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا،فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم،ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم،لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہوں گے،آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کیلئے 2مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی۔