کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان

کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشا ف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ  سے ہوا ہے، سرکاری اداروں کے مالی نقصان کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اس نقصان کا سبب ایندھن کا زائد استعمال بتایا گیا ہے جب کہ دیگر وجوہات میں سگنل، برقی خرابی اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنا بتایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں کو فنی خرابی کے سبب روکنے کے باعث ان کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا۔سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ، ملتان میں ایک ارب 41 کروڑ، راولپنڈی میں ساڑھے سات کروڑ جب کہ کراچی میں تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔