پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر ااور وزیراعظم کا تعلیم کے فروغ کیلئے تدریسی شعبے کی معاونت کرنے کا پختہ عزم

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم کے فروغ کیلئے تدریسی شعبے کی معاونت کرنے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔صدر مملکت نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کے عزت و احترام کو یقینی بنانے اور انہیں بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کسی بھی معاشرے میں معمار کی حیثیت رکھتے ہیں جو نوجوان نسل کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ ہم بھی آج اساتذہ کا عالمی دن منا رہے ہیں اور اس موقع پر ہماری قوم کا مستقبل سنوارنے میں ہم اساتذہ کے کردار اور ان کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اساتذہ سے کئے گئے وعدو ں کی پاسداری کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسا معیاری تعلیمی نظام قائم کرنا ہے جس میں اساتذہ اور طلباء دونوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔