لاہور(پی پی آئی)انسداد بجلی چوری مہم،ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈان میں ملک بھر سے اب تک 119 ارب، 5 کروڑ اور 79 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 85 ہزار 572 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔24ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 1 ارب اور 48 کڑور روپے سے زائد رقم وصول کی۔
Next Post
این آئی اے نے بارہمولہ، بانڈی پور، کپواڑہ اضلاع میں چھاپے مارے
Sat Oct 5 , 2024
سری نگر(پی پی آئی)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی (این آئی اے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ وادی […]
