پنجاب حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پی پی آئی(پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں کیا گیا۔مسلح افواج کو انسداد فسادات کے اختیارات دئیے گئے ہیں جس کے تحت وہ پنجاب میں ہوائی اڈوں، ائیربیس اور دیگر اہم مقامات کی حفاظت کے ذمہ دار ہوگی۔مزید برآں فوج کو شرپسندوں کو روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دنیا پاکستان کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا اعتراف کررہی ہے، تارڑ

Sat Oct 5 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا اعتراف کررہی ہے اور ملک کے معاشی اشارے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔آج (ہفتہ کو)لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا […]