اسلام آباد (پی پی آ ئی) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔وہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے بارے میں آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن کے ہمراہ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر قانون نے اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گا اور اے پی سی میں منظور کردہ مشترکہ اعلامیہ کا دوسرے ملکوں کے ساتھ تبادلہ کرے گا۔شیری رحمن نے کہا کہ اے پی سی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قومی اتحاد کا پیغام دیا ہے کیونکہ پوری قوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Next Post
مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا
Tue Oct 8 , 2024
سرینگر (پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہونے والے نام نہاد انتخابات میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اگست2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں ووٹروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو […]
