‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا

سرینگر (پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہونے والے نام نہاد انتخابات میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اگست2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں ووٹروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مستردکردیا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے رحجانات کے مطابق نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد کو 90نشستوں میں سے 52پر برتری حاصل ہے جبکہ بی جے پی 26سیٹوں پر آگے ہے۔ پی ڈی پی 3 اوردیگر جماعتیں 9نشستوں پر آگے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 35سال سے جب سے مسلح تحریک شروع ہوئی، حریت پسند تنظیموں کی اپیل پرعام طورپر انتخابات کا بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔ تاہم اس بارلوگوں نے بی جے پی کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنے غم وغصے کے اظہارکے لئے اچھی خاصی تعداد میں ووٹ ڈالے اورزعفرانی پارٹی کو مستردکردیا۔ بی جے پی اپنے غیرقانونی اقدامات کو جائز قراردلوانے کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ مسلط کرنے پر تلی ہوئی تھی اوراس کے لئے اس نے تمام تراوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جن میں گورنر کو پانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کا اختیار بھی شامل ہے۔ تاہم کشمیری عوام نے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔