پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہو)پی پی آئی)  پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں سابق صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور جہانزیب خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے محتسب پنجاب سے عہدے کا حلف لیا، عائشہ حامد پہلی خاتون ہیں جو محتسب پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔سیکرٹری امپلیمینٹیشن اور کوآرڈینیشن رفاقت علی نسوانہ نے محتسب پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Wed Oct 9 , 2024
لاہور)پی پی آئی)  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ایک ”ناجائز ریاست” قرار دیا جو فلسطینیوں پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کی […]