شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلامتی کونسل کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے  دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد)پی پی آئی)سلامتی کونسل کے اراکین نے 6 اکتوبر 2024 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، پاکستان کے نزدیک  ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی  ہے جس کے نتیجے میں دو چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق  اور متعدد چینی اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔یواین انفارمیشن سینٹراسلام آباد کے ایک بیان کے مطابق. بلوچ لبریشن آرمی کے  دعویٰ کے مطابق یہ حملہ مجید بریگیڈ نے کیا ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان نیاس حملے سے متاثرہ  خاندانوں اور چین  اور پاکستان کی حکومتوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا  اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام تر شکلوں اور صورتوں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔  انھوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا  بھی اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ایک  مجرمانہ اور بلاجواز اقدام ہیخواہ  اس کا محرک کچھ بھی ہو، جہاں بھی، جب بھی اور جس نے بھی اس جرم کا ارتکاب کیا ہو۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں  سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، بین الاقوامی پناہ گزینوں کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تمام ریاستوں کو اپنے تما م تر وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے  اس قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کا   مقابلہ کرنے  کی ضرورت پر زور دیا۔