شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم کا قوم کے تعاون سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں صدراوروزیراعظم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیادپر سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دو خوارج کو واصل جہنم کیا۔انہوں نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔صدرنے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے اور عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو ملک کی حفاظت کے لئے ہرلمحے تیار ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔شہبازشریف نے مادر وطن سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ قوم ملک کی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔